حکومت نے سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے: شاہ محمو قریشی

ملتان(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سہیل محمود خان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیں۔ سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاوت کے بعد کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھی ہے۔ جیالے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تہمینہ جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ خارجہ امور میں تہمینہ جنجوعہ سے بہت کچھ سیکھا۔ تہمینہ جنجوعہ فہیم و فراست رکھنے والی خاتون ہیں۔ سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ سہیل محمود خان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سہیل محمود خان نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیں۔ سہیل محمود کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم سے مشاوت کے بعد کیا گیا۔ سہیل محمود منجھے ہوئے سفارتکار ہیں۔ سہیل محمود ترکی اور تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر رہے۔ جیالے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پروگرام کا نام بدلنے کی تجویز ہے۔ ذاتی طور پر نام بدلنے کے حق میں نہیں۔ نام نہیں، کام دیکھنا چاہئے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت بڑھی ہے، روپےکی قدر گرنے کے اثرات تو ہوں گے۔ عمران خان ڈیل اور ڈھیل کے قائل نہیں۔ عوام جانتے ہیں ملک کو معاشی طور پر کس نے یہاں پہنچایا۔ نیب خود مختار ادارہ، ہمارا مداخلت کرنا نہیں بنتا۔ نیب سب کا احتساب کرنے کا استحقاق رکھتاہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 6ماہ پہلےدست وگریباں تھے۔ جنوبی پنجاب صوبہ صرف نعرہ نہیں ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، پاکستان کے مفادات سامنے رکھیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں