حکومت عوام کو ان کے حقوق دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے۔ افسوس ہے ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے، سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ بنیادی ضروریات کا ملنا عوام کا حق ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو یہ حق دینے کے لیے آخری حد تک جائے گی۔ افسوس! ماضی میں سڑکیں اور پل بنائے گئے، سکولوں اور ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی۔ سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کئے گئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔ اب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے زمینی حقائق کے مطابق دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہر شہر قریہ قریہ جا کر عوام سے مل رہا ہوں۔ ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے۔ بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ترجیحات کا تعین کر لیا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں