حکومت نے بالآخر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاشی صورتحال نے نئی حکومت کو بھی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر مجبور کر دیا۔ حکومت کا فوری قرض کے لیے آئی ایم ایف سے دسمبر میں باضابطہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ناں ناں کرتے ہاں ہو گئی، حکومت کی جانب سے بالاآخر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر ہی لیا، حکومت نے فوری طور پر 5 ارب ڈالر لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کل 10 ارب ڈالر لیے جائیں گے۔ حکومت دسمبر میں قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف سے باضابطہ رابطہ کریں گی۔


آئی ایم ایف قرض دینے پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر سوال اٹھائے تھے۔ معاشی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پاکستان کو قرض دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قرض لینے کی صورت میں بجلی گیس کی قیمتوں میں مذید اضافہ کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں