بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے حکومتی منصوبہ بندی

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت  نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ وفاقی حکومت آج "نیا پاکستان کالنگ" منصوبے کا آغاز کرے گی۔

 

بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر اور آئی ٹی ایکسپرٹس کے لئے بڑی خبر، وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ وفاقی حکومت آج "نیا پاکستان کالنگ" منصوبے کا آغاز کرے گی۔

 

پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اوور سیز اپنا ڈیٹا جمع کروا سکیں گے۔ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر ریکارڈ جمع ہو گا۔ ریکارڈ وزارت اوور سیز پاکستانیوں کی ویب سائیٹ پر بھیجا جا سکے گا۔ وزارت تمام اوور سیز پاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پر آویزاں کرے گی، جس شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جا سکے گا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں