عوام پر بجلی گرے گی یا نہیں فیصلہ آج ہو گا، نیپرا میں حکومتی درخواست جمع

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت میں فیصلہ آج ہو گا۔ حکومت نے بجلی صارفین سے 146 ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے لئے نیپرا میں درخواست دے دی۔ حکومتی درخواست میں کہا گیا کہ سبسڈی واپس لے کر یکساں ٹیرف مقرر کیا جائے۔

 

درخواست کے مطابق حکومت اس سال 146 ارب روپے کی سبسڈی نہیں دے سکتی۔ سبسڈی واپس لینے کے لیے اتھارٹی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نیا یکساں ٹٰیرف مقرر کرے۔50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 2 روپے فی یونٹ ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔

 

100یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 5روپے 79 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی۔100 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 8 روپے 11 پیسے فی یونٹ ٹیرف تجویز دے دی۔ 200 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 10 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز، 300سے700 یونٹ والے صارفین کےلیے ٹیرف 17روپے 60 پیسے مقررکرنے کی تجویز، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 20 روپے 70 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں