پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے حکومت شجرکاری مہم کو لے کر سنجیدہ

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) حکومت شجرکاری مہم کو لے کر سنجیدہ، موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نو فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائے گا۔ حکومت نے پنجاب میں چھانگا مانگا سے بڑا جنگل اُگانے کا بھی عزم کر لیا۔

 

پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے حکومت شجرکاری مہم کو لے کر سنجیدہ ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر 9 فروری کو پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائے گا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کی تفصیلات پبلک نیوزکو موصول ہو گئیں۔ فروری میں موسم بہار کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔ موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

 

وزیر اعظم ننکانہ صاحب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ حکومت نے پنجاب میں چھانگا مانگا سے بڑا جنگل اگانے کا عزم کر لیا۔ پتوکی کے قریب 2500 ایکڑ واگزار اراضی کو سرسبز جنگل میں تبدیل کیا جائے گا۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا جنگل ہو گا۔ لانگ ٹرم پلاننگ کے تحت یہ اقدام لاہور میں اسموگ کا خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تمام معاملات دیکھے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں