احمد مجتبیٰ کی تعیناتی کا فیصلہ واپس، شبر زیدی چیئرمین ایف بی آر مقرر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کردیا۔

 

شہر اقتدار میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق شبر زیدی ٹیکسیشن کے ماہر اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور وہ 2013 کے انتخابات سے قبل بننے والی سندھ کی عبوری حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی معاشی ٹیم میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ سے استعفیٰ لیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں