حکومت پاکستان کا سگریٹ پینے والوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا سگریٹ پینےوالوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ، پاکستان سگریٹ پر "گناہ ٹیکس" لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سگریٹ پینےوالوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس نفاذ سےسالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ ملک میں سالانہ 4ارب سے زائد سگریٹ فروخت ہوتے ہیں۔ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پرخرچ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "گناہ ٹیکس" کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ "گناہ ٹیکس" آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت "گناہ ٹیکس" کے نفاذ بارے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو ہم صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔ تمباکو اور سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلپائن سگریٹ پر "گناہ ٹیکس" لگانے والا دنیا کا پہلاملک ہے۔ جبکہ گزشتہ برس جون میں سعودی عرب نے اس ٹیکس کا اعلان کیا۔ جبکہ سعودی عرب کے چار ماہ بعد متحدہ عرب امارات میں بھی گناہ ٹیکس لاگو کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں