رمضان کی آمد پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کیلئے 2 ہزار دسترخوان کا اہتمام

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پنجاب بھر میں 2 ہزار دستر خوان، پناہ گاہوں اور جیلوں میں موجود قیدیوں سحری وافطاری کروانے کےلیے اقدامات کر لیے ہیں۔ گورنر ہاوس میں بھی روزانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سحروافطار کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے۔ صوبے بھر میں 2 ہزار افطار دستر خوان 309 رمضان بازار جبکہ پنجاب کے جیلوں میں سحر افطار کے لیے 27 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 

وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل کے وائس چیرمین ناصر سلمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تاریخ میں پہلے دفعہ گورنر ہاوس میں غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا یے۔ شہر بھر میں 309 افطار دستر خوان لگائے جا رہے ہیں جن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کریں گے۔

 

پنجاب میں قائم پناہ گاہوں اور 37 جیلوں میں موجود تمام قیدیوں کے لیے سرکاری طور پر افطاری اور سحری کا انتطام کیا گیا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں