نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے صوبائی حکومت کا 'وائس آف پنجاب' پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق وائس آف پنجاب شروع کرنے جارہے ہیں۔ 2 مارچ کو وائس آف پنجاب شروع ہوگا جو تیس مارچ تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد روایتی خاندانوں سے ہٹ کر کسی عام اور غریب کی آواز کو آگے لانا ہے۔

 

لاہور میں وائس آف پنجاب کی تفریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق وائس آف پنجاب شروع کرنے جارہے ہیں۔ 2 مارچ کو وائس آف پنجاب شروع ہوگا جو تیس مارچ تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کا مقصد روایتی خاندانوں سے ہٹ کر کسی عام اور غریب کی آواز کو آگے لانا ہے۔

 

 

نئی نور جہاں، کوئی عالم لوہار، کوئی نصرت فتح علی خان تلاش کریں گے۔ ریڑھی والے کا بچہ بھی ہوا وہ گرینڈ فائنل کا حصہ بنے گا اور لاکھوں کا انعام پائے گا۔ آج سے 2 مارچ تک پی ٹی وی کے اشتراک سے اس کی مارکیٹنگ کریں گے۔ کروڑوں روپے پی ٹی وی کو دیں گے اور یہ منافع آدھا آدھا ہوگا۔

 

اس پروگرام سے جہاں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا وہیں بزنس بھی ملے گا۔ واٹس ایپ نمبر پر بھی آڈیشن بھجوایا جاسکے گا۔ کوارٹر فائنل 8، 12، 16ہ اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ 26 مارچ کو 20 افراد کا سیمی فائنل ہوگا۔ تیس مارچ کو فائنل میں دس افراد ہوں گے جن میں سے پہلے تین کا اعلان کیا جائیگا۔

 

پہلی پوزیشن پر 5 لاکھ، دوسری کو 2 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن کو 1 لاکھ انعام دیا جائیگا۔ تلاوت اور نعت شریف بھی شامل کریں گے اور ڈانس مقابلے بھی شروع کریں گے۔ ججز مانی گرامی ہوں گے۔ کلچرل پالیسی وزیر اعلی سے منظور ہوکر کابینہ میں منظور کی جائے گی۔ فلم اتھارٹی بورڈ پنجاب میں بنایا جائے گا۔ جس میں فلم میکنگ کے سب مراحل ون ونڈو میں حل ہوں گے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں