حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

 

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں۔

حارث افضل  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں