حکومت آئندہ ہفتے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرے گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ہفتے کے دوران نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دے گی۔ ایمنسٹی اسکیم کی مدت رواں سال دسمبر تک بڑھانے کی ابتدائی تجویز تیار کر لی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ ہفتے کے دوران نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دے گی۔ ایمنسٹی اسکیم کی مدت رواں سال دسمبر تک بڑھانے کی ابتدائی تجویز تیار کر لی گئی۔ سکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔ 30 جون 2019 تک اثاثے ظاہر کرنے کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس کی تجویز کی گئی ہے۔

 

ستمبر 2019 تک خفیہ اثاثے ظاہر کرنے پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے اور 31 دسمبر 2019 تک 20 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ اسکیم کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی اثاثوں پر ہوگا۔ منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 30 جون تک پراپرٹی ظاہر کرنے پر ایک فیصد، 30 ستمبر تک 2 فیصد جبکہ 31 دسمبر تک 4 فیصد وصولی کی تجویز کی گئی ہے۔ کرپشن کیسز میں ملوث افراد پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے لیے اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ تجاویز کی حتمی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں