حکومت نے جعلی ڈاکٹرز کو پکڑنا آسان بنا دیا

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) شہری اب اصل اور جعلی ڈاکٹرز کو آسانی سے بے نقاب کرسکیں گے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے ڈاکٹرز کا ڈیٹا اپنی ویب ساٸٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔ سالوں سے اپنے لاٸسنس کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام بھی اب ہر شہری جان سکے گا۔

 

شہری اب ہر ڈاکٹر کے بارے میں آگاہی پی ایم ڈی سی کی ویب ساٸٹ سے حاصل کر سکیں گے۔ پی ایم ڈی سی لائسنس کی تجدید کے بغیر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے سینٹ کمیٹی کے احکامات پر ایکشن لے لیا۔ تمام ڈاکٹرز جن کی پی ا یم ڈی سی رجسٹریشن کی معیاد ختم ہو چکی ان کے لیے سخت ہدایت جاری کر دی۔

 

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ڈاکٹرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز اپنی رجسٹریشن کی تجدید جلد از جلد کروائیں۔ ایک مہینے میں اپنی رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈاکٹرز کو پریکٹس کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔ پی ایم ڈی سی نے ایسے تمام ڈاکٹرز کا ڈیٹا اپنی ویب ساٸٹ اپ لوڈ کر دیا جو لائسنس کی تجدید کے بغیر کام کر رہے ہیں۔

 

ملک بھر میں پی ایم ڈی سی کے پاس 244،782 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کا ریکاڈر موجود ہیں۔ ملک بھر میں پچاس ہزار سے زاٸد کی اپنے لاٸنس کی تجدید نہ کروانے کا انکشاف ہوا۔ رجسٹریشن نمبرز بمعہ نام پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر چیک کیے جا سکتے ہیں۔ جن ڈاکٹرز نے اپنی لائسنس کی تجدید  ایک مہنے میں نہیں کرائی، ان کے خلاف سخت سے سخت پی ایم ڈی سی کے قوانین سیکشن 28A، 29(2) کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پی ایم ڈی سی  سے تمام ڈاکٹرز میڈیکل اینڈڈینٹل  فیکلٹی  میڈیکل آفسران کو لائسنس کی تجدید کرانے کے لیے ایک مہینہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں