حکومت کا پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید دو ماہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ادریس شیخ) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رینجرز کے قیام کے لئے دوماہ کی توسیع کر دی ہے، رینجرز کے قیام کے متعلق محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔

 

پنجاب حکومت نے پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید دوماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر قیامِ امن کی غرض سے رینجرز کی تویسع کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز امن و امان کی صورتحال میں معاونت کرے گی، رینجرز کی توسیع کے حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جمعة الوداع، شب قدر اور عید الفطر کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں، سکیورٹی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں