میڈیکل کالج کیلئے مختص زمین پر قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی (پبلک نیوز) کراچی یونیورسٹی کی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج ختم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ یونیورسٹی کے سامنے ریسٹورنٹ خالی کرانے کیلئے کی جانے والی کارروائی میں مذمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

 

جامعہ کراچی کے سامنے میڈیکل کالج کے لئے مختص زمین پر ریسٹورنٹ مالکان نے قبضہ کر رکھا تھا۔ زمین کو خالی کروانے کے لئے سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کے یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرکے ریسٹورینٹ بنا رکھے تھے۔ متعدد بار درخواست کی تھی کہ تجاوزات ہٹالیں، لیکن ہٹ دھرمی قائم رہی جس کے بعد ہم آج اپنی مدد آپ کے تحت آپریشن کیا۔

 

کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ ڈٹ گئی اور بحث کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ریسٹورنٹ مالک نے الزام لگایا کے جب یہاں فوڈ پوائنٹ بنا رہے تھے تو جامعہ کی جانب سے تین لاکھ روپے مانگے گئے تھے۔ جامعہ کی انتظامیہ نے آپریشن کرنے سے پہلے نوٹس بھی نہیں دیا۔

 

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی کے حکام بھی کئی بار آئے اور پیسے لیکر جاچکے ہیں۔ جامعہ کراچی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ زمین ہماری ملکیت ہے اگر دوبارہ قبضے کی کوشش کی گئی تو دوبارہ کارروائی کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں