لاہور: نجی یونیورسٹی کے طلبہ میں گرافک ڈیزائننگ مقابلے

پبلک نیوز: لاہور کی نجی یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم محمد طلحہ شبیر  اقبال کے شاہین ثابت ہوئے۔ گرافک ڈیزائنوں کے مقابلوں میں طلحہ شبیر نے اپنا لوہا منوا لیا۔ 1500 کے قریب طلبہ نے سافٹ ٹیک مقابلوں میں حصہ لیا۔

 

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستانی طلبہ دو قدم آگے ہیں۔ لاہور میں 10 سے زائد یونیورسٹیوں کے 1500 سے زائد طلبہ کے درمیان سافٹ ٹیک مقابلے ہوئے۔ لاہور کے سافٹ انجینئر محمد طلحہ شبیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

نوجوان طالب علم طلحہ شبیر کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں گرافک ڈیزائن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تدریسی عمل کے ساتھ عملی تجربات طلبہ کی صلاحیتیں مزید بڑھا دیتے ہیں۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں