گرین شرٹس نے سہ ملکی ٹی20 سیریز جیت لی، آرمی چیف کی مبارکباد

پبلک نیوز: شاہینوں کی اونچی اڑان، پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔ فائنل میں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ فخر زمان نے 91رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے جیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ آسٹریلیا ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 184رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان نے دھواں دار بیٹنگ کی اور کینگروز کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔ 19.2اوورز میں گرین شرٹس نے محض 4کھلاڑیوں کے نقصان پر جیت حاصل کر لی۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے شاندار اننگرز کھیلی۔ انھوں نے 91رنز کے ساتھ اپنی جیت بھی یقینی بنائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 46 گیندوں پر 3 چھکے اور 12 چوکے لگا کر میچ اور سیریز میں بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ٹی20 کرکٹ میں یہ ریکارڈ بھی فخر زمان کے حصہ میں آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹرافی جیت لی

گرین شرٹس کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پُر امن اور کھیلوں سے پیار کرنے والی ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں