کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے ہی بینک لوٹ لیا

کراچی(تنویر منیر) ڈیفنس میں نجی بینک کے گارڈ نے ہی بینک کا صفایا کر ڈالا، ساتھیوں کے ہمراہ واردات میں، بینک میں موجود 65 لاکھ روپے کے علاوہ 10 لاکرز کا بھی صفایا کر دیا۔

 

محافظ ہی بنا لوٹیرا، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے نجی بینک کا صفایا کر دیا، خود ہی واردات کی اور اطلاع بھی خود ہی دی بعد میں موبائل فون بند ہو گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ بینک سے 65 لاکھ روپے لوٹے گئے جبکہ 84 میں سے 10 لاکرز کا بھی صفایا کر دیا گیا۔

 

شاطر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ واردات کی، برسوں سے سیکیورٹی کمپنی میں تعینات تھا۔ واردات سے پہلے ملزمان نے بینک کے اندر سی سی ٹی وی سسٹم کاٹ دیا، پولیس نے باہر کے کیمروں سمیت دیگر کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ لوٹے گئے بینک لاکرز مالکان سے لاکرز میں موجود سامان کی تفصیلات حاصل کی جا رہی

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں