ملائشین وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد، معزز مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 

ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمدکی وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا خود استقبال کیا۔ ملائشین وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نےمعزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے ملی ترانے پیش کیے گئے۔

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد آج وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے، مہاتیر محمد صدر پاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجو سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدرپاکستان ملائشین وزیراعظم کو نشان پاکستان سے نوازیں گئے، مہاتیر محمدیوم پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

 

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں