گلاب جامن کو پاکستان کی قومی مٹھائی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(فیصل ساہی) گلاب جامن پاکستان کی قومی مٹھائی قرار، حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئیٹر پر ہونے والے پول میں گلاب جامن کو سب زیادہ پسند کیا گیا، میٹھے میٹھے رس بھرے گلاب جامن ٹھنڈے اور گرم دونوں صورتوں میں دل کو بھاتے ہیں۔

 

خوشی کا کوئی موقع ہو یا تہوار، تو منہ میٹھا کرنا اور کروانا روایت بھی ہے اور ضرورت بھی، ایسے میں انواع و اقسام کی مٹھائیاں ہی اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ حکومت پاکستان نے کیا سروے اور سہارا لیا۔

آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کا تین اقسام کی مٹھائی میں گلاب جامن کو 47فیصد لوگوں نے پسند کیا۔ پول میں برفی، جلیبی، گلاب جامن اور دیگر مٹھائیوں کے نام دئیے گئے۔ 15ہزار ووٹ حاصل کر کے گلاب جامن پاکستان کی قومی مٹھائی قرار پائی ہے۔ جلیبی نے 34 فیصد اور برفی نے 19فیصد ووٹ حاصل کئے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں