کراچی: حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

کراچی(پبلک نیوز) شہر قائد کےعلاقے گلشن معمار میں انسانی درندگی کا ایک اورواقعہ، فارم ہاوس میں لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، زیادتی کا شکارلڑکی کا میڈیکل چیک اپ عباسی شہید اہسپتال میں مکمل کر لیا گیا۔ پولیس نے فارم ہاوس پر مرکزی ملزم فیضان سمیت دوستوں کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقہ گلشن معمار میں ایک اورحوا کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فارم ہاؤس میں لڑکی کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کو زخمی حالت میں عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عباسی شہید ہسپتال میں لڑکی کا میڈیکل چیک اپ مکمل کیا جا رہا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر سامعیہ کا کہنا تھا میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آور گولیاں بھی دی گئیں۔

 

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے عباسی ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیر شیخ کا کہنا تھا نرما نامی لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس پہنچی۔ جہاں فیضان نامی نوجوان نے لڑکی کو کولڈ ڈرنک میں نشہ آور اشیاء ملا کر پلا دی۔ ملزم فیضان نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ زبر دستی کرنے پر نرما نے مزاحمت کی تو فیضان نے اس کو خاموش کرانے لئے گلا گھونٹ دیا۔

 

دوسری جانب لڑکی کے حاصل کردہ خون کے نمونے کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے بھیجے جا رہے ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم کا کہنا تھا رپورٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ کون سی گولیاں دی گئیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں