امریکی ریاست کے گرجا گھر کے قریب فائرنگ، 7افراد زخمی،1 ہلاک

پبلک نیوز: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں گرجا گھر کے قریب فائرنگ سے 7 افراد زخمی ایک ہلاک ہوگیا۔ افریقی ملک برکینافاسو میں بھی گرجا گھر پر فائرنگ پادری سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں نامعلوم شخص نے چرچ کے باہر کھڑے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے7 افراد زخمی اورایک ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

 

افریقی ملک برکینا فاسو میں بھی گرجا گھر پر شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے واقعے میں پادری سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک افراد چرچ میں دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں