دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل پر ہیکرز کا حملہ، 70لاکھ کسٹمرز کا ڈیٹا چوری کرنیکی کوشش

پبلک نیوز: دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل میریٹ انٹرنیشنل کے ڈیٹا پر ہیکرز کا بڑا حملہ، ہیکنگ سے 50کروڑ کسٹمرز کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق ہیکرز نے سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے 32کروڑ 70لاکھ کسٹمرز کے نام، ٹیلی فون نمبرز اور پاسپورٹ نمبرز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ہیکرز کی جانب سے ہوٹل کے 17کروڑ 30لاکھ کسٹمرز کے پیمنٹ کارڈز نمبرز اور اس سے متعلق تفصیل حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے رواں سال ستمبر بھی ہیکنگ کی کوشش کی گئی تھی جسے امریکی سکیورٹی کمپنی نے ناکام بنا دیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں