پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے نئے مشیر خزانہ میدان میں آ گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کو اقتصادی بحران سے کیسے نجات دلائی جائے؟ نئے مشیر خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکجز پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا۔

 

نئے وفاقی بجٹ سے پہلے نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو دو بڑے مسائل کا سامنا، مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کا مسئلہ کیسے حل کیا جائے، آج اہم سٹیک ہولڈرز اور بڑے سرمایہ کاروں سے مشاورت ہو گی۔

 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ٹیکس ایمنسٹی سے متعلق اہم بیٹھک آج ہوگی، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے اعلان سے قبل اہم اسٹیک ہولڈرز اور بڑے سرمایہ کاروں کو آج بلایا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پر مشاورت کی جائے گی۔ ایمنسٹی اسکیم میں بے نامی اکاؤنٹس ہولڈر کو آخری موقع دینے پر بھی مشاورت ہوگی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں بے نامی اکاؤنٹس ہیں جن کے خلاف کارروائی کی صورت میں پاکستان کا بینکاری نظام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ آج کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم میں مختلف رینج کے ریٹ عائد کرنے سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں