بھارتی فضائیہ کے نصف ائیر ری فیولنگ ٹینکرز ناکارہ                       

 

پبلک نیوز: بھارتی فضائیہ کے نصف ائیر ری فیولنگ ٹینکرز ناکارہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے نئے ائیر ری فیولنگ ٹینکر طیاروں کے حصول کے لیے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی نیشنل آڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق الیوشن 78 طیاروں کے ری فیولنگ پوڈز ناکارہ ہو چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق الیوشن 78 طیاروں کے ری فیولنگ پوڈز ناکارہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کے الیوشن 78 طیاروں میں مخصوص ری فیولنگ کوریڈورز ہیں نہ انھیں پارک کرنے کے لیے ہینگرز۔ بھارتی فضائیہ نے 2 ارب ڈالر کی لاگت سے کم از کم 3 نئے ائیر ری فیولنگ طیارے خریدنے کی فرمائش کر رکھی ہے۔

 

بھارتی نیشنل آڈیٹر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت 6 روسی ساختہ الیوشن 78 ائیر ری فیولنگ ٹینکر طیارے ہیں۔ کسی بھی صورتحال میں بھارتی فضائیہ کوبیک وقت چار سے زیادہ ائیر ری فیولنگ طیارے دستیاب نہیں ہو سکتے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں