اب حلوائی کی دوکان پر نانا جی کی فاتحہ نہیں ہوسکے گی

ادریس شیخ

پنجاب حکومت کا انقلابی قدم، کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت محکموں، پبلک سیکٹر کمپنیز اور خودمختار اتھارٹیز کی ری سٹرکچرنگ شروع کر دی۔ محکموں کو اخراجات کم کرکے آمدنی بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی۔

پنجاب حکومت نےمحکموں کے آزادانہ فنڈزاستعمال کرنے پر بندش عائد کر دی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے محکموں، پبلک سیکٹر کمپنیز اور خودمختار اتھارٹیز کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کی شرط عائد کر دی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سرکاری محکموں کو آمدنی اور اخراجات میں توازن پیدا کرنے اور اخراجات میں کمی کرکے آمدن میں اضافے کی پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اخراجات  کے لیے حکومت پر انحصار کم سے کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے گندم کی سبسڈی پر فروخت اور پی ایچ ایز کے لیے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں