زرداری حکومت نے 5 سال میں 5 وزیر خزانہ بدلے: حماد اظہر

اسلام (پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ زرداری حکومت نے 5 سال میں 5 وزیر خزانہ بدلے۔ ذوالفقار علی بھٹو اپنے دور میں یعقوب حسین کو باہر سے پاکستان کام کرنے لائے۔ رضا باقر پاکستانی ہیں۔ ان کے پاس اور کوئی شہریت نہیں۔

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج زرداری جونئر نے روایتی مذاحیہ انداز میں تقریر کی۔ زرداری حکومت نے 5 سال میں 5 وزیر خزانہ بدلے۔ بلاول نے کہا کہ ہم باہر سے گورنر سٹیٹ بینک لائے۔

حماد اظہر نے واضح کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو اپنے دور میں یعقوب حسین کو باہر سے پاکستان کام کرنے لائے۔ رضا باقر پاکستانی ہیں۔ ان کے پاس اور کوئی شہریت نہیں۔ دنیا میں ان کا نام جانا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ زرداری جونیئر نے مہنگائی کے حوالے سے باتیں کی۔ سب سے زیادہ مہنگائی پیپلزپارٹی دور میں تھی۔ سب سے زیادہ اگر کوئی جماعت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو وہ پیپلز پارٹی تھی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں