پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے: حماد اظہر

لاہور(پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ بجٹ کا جاری خسارہ بڑا مسئلہ ہے۔ سالانہ صرف 4000 ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں۔ خوف کی بنیاد پر ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتے۔

 

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے ٹیکس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے بہت کام کے ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کم ترین شرح سے ٹیکس اکٹھا کرنے والی فہرست میں شامل ہے۔ سالانہ صرف 4000 ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں۔ ملک میں 8000 ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔ خوف کی بنیاد پر ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتے۔

 

وزیر مملکت برائے ریونیو کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے۔ بجٹ کا جاری خسارہ بڑا مسئلہ ہے۔ بچت کو فروغ دے کر ہی بجٹ خسارہ کم کر سکتے ہیں۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ کاروبار کرنے کا ماحول بہتر کریں۔ اسمگکلنگ روکنے سے ٹیکس رقوم میں کافی اضافہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ ٹیکس میں میرٹ کو فروغ دیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں