حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور رشتہ ازداواج میں منسلک ہو گئے۔ انھوں نے ڈھولکی جیسی فضول رسومات منانے سے بھی انکار کر دیا۔ نکاح میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کو اپنا ہمسفر بنا لیا۔ ان کی نکاح کی تقریب انتہائی سادہ طریقے سے منعقد کی گئی جس میں ان قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ان کی جانب سے مہندی اور ڈھولکی جیسی فضول رسومات منانے سے بھی انکار کر دیا گیا۔

 

 

واضح رہے  کہ حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا باقائدہ اعلان تو نہیں کیا تھا البتہ چند دن قبل ان کی اور نیمل کی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق ٹویٹر اکاؤنٹ پر کی۔

 

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں