عمران خان کو خواب میں بھی شریف خاندان نظر آتا ہے: حمزہ شہباز

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکار اس لیے کیا کیونکہ سیاسی طور پر کیس بنایا گیا۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے صرف نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

 

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا۔ اجلاس کا ایجنڈا مہنگائی ہے آج پنجاب سے کے پی، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ریڑھی والا مزدور اور وائٹ بلو کالر ورکر پریشان نہیں بلکہ مہنگائی نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کے لیے یہ باتیں نہیں کر رہا ممبر سے پہلے پاکستانی ہوں۔ پاکستانی گلیوں چوراہوں میں کیا باتیں کر رہا ہے جس سے تشویش ہے۔ کل نیازی صاحب لاہور آئے پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی وہاں بھی میری یاد ستا رہی تھی۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے صرف نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ خان صاحب مانگے تانگے کی حکومت مل ہی گئی کنٹینر پر جو وعدے کرتے تھے کہیں جھوٹ ہی نہ ہو جائیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چور ڈاکو لٹیرا کہا آٹھ ماہ میں اپوزیشن کو گرفتار کیا۔ تین اعشاریہ کے بجائے دو اعشاریہ گروتھ ریٹ ہو چکا ہے مہنگائی نو اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ پانچ اعشاریہ آٹھ گروتھ ریٹ ہم نے پہنچایا اب دو اعشاریہ دو فیصد گروتھ ریٹ تھا۔ اکہتر سال میں ڈالر پینتیس فیصد اضافہ ہوا پہلا موقع ہے بارہ فیصد برآمدات کم ہوئی ہیں۔ قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے آپ کی حالت قابل رحم ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکار اس لیے کیا کیونکہ سیاسی طور پر کیس بنایا گیا۔ کون سا نیا پاکستان ہے کہ ادویات کی قیمت میں دوسو فیصد اضافہ ہوا۔ تقریروں نہ کرو نیازی صاحب غریب سے پوچھو۔ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مہنگے ہیں۔ معاشی حالت تشویشناک ہے نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ مل کر معاشی حالت کو بہتر کریں رمضان کی آمد آمد ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے یتیم بچوں کے بارے اب یاد آیا ہے۔ ماں باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا لواحقین کو تین کروڑ کا چیک دیدیا گیا۔ جے آئی ٹی کا میں نے پہلے کہا تھا کہ ان پیسیوں سے ماں باپ کیا واپس آجائیں گے۔ نیازی کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کچھ نہ ملا آشیانہ اور صاف پانی میں تو اب کہتے ہیں منی لانڈرنگ کا جھوٹا دعوی کیا جا رہا ہے۔ ایک بار پھر عمران نیازی منی لانڈرنگ پر جھوٹا ثابت ہو گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں