اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ واقعہ پر جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا انصاف نہیں ہوگا۔ میں آمین ہوں پارلیمانی روایات کا۔ اس واقعہ پر سیاست نہ کریں۔ ہم بریفنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔

 

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل کہا گیا کہ آج ان کیمرہ سیشن ہو گا۔ حکومت نے ہاوس کو بریفنگ دینا تھی۔ آج جمعرات ہے میاں نوازشریف کو ملنے جانا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے۔ سیاست کو پیچھے کر دیں، ہم نے ان بچوں کو انصاف دلانا ہے۔

 

آج قائد ایوان ہاوس میں موجود نہیں تھے۔ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ واقعہ پر جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا انصاف نہیں ہوگا۔ میں آمین ہوں پارلیمانی روایات کا۔ اس واقعہ پر سیاست نہ کریں۔ ہم بریفنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس معاملے میں سیاست کا عنصر نہیں لانا چاہتا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں