نومولود سیاستدان نواز شریف کی صحت پر سیاست چمکا رہے ہیں: حمزہ شہباز

اسلام آباد (پبلک نیوز) رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے نام پر کبھی ایک تو کبھی دوسرے ہسپتال لے جایا گیا۔ نومولود سیاستدان صحت پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری ہے، نوازشریف کو 7 اسٹنٹ ڈل چکے ہیں، نومولود سیاستدان نوازشریف کی صحت پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے۔ سیاست میں اچھی روایات کو جنم دینا چاہئے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہا، خان صاحب گرے تو نواز شریف ہسپتال پہنچے۔ نومولود سیاستدان وزارت کی کرسی پکی کرنے کے لیے باتیں کرتے ہیں، عمران خان ان نومولود سیاستدانوں کو روکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زبان درازی، الزام تراشی سے کیا ملکی معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے؟ وزیر خزانہ معیشت کی بہتری کے بجائے فقرے کستے ہیں، دل پر پتھر رکھ کراسمبلی میں آئے۔ نواز شریف کو بہترین میڈیکل ٹریٹمنٹ ملنا چاہئے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں