مسلم لیگ ن متحد ہے کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں: حمزہ شہباز

لاہور( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں کبھی جدا نہیں ہوئے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور یو ٹرن خان کی چھاپ لگ چکی ہے پابندی لگنے سے کچھ نہیں ہو گا۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے خود میثاق معیشت کو گالی بنا دیا ہے، عمران نیازی بھی ڈکٹیٹر بننا چاہتا ہے۔ مشرف دور میں بھی شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن متحد ہے کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں۔ ن لیگ میں دراڑ کی کبھی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں کبھی جدا نہیں ہوئے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اور یو ٹرن خان کی چھاپ لگ چکی ہے پابندی لگنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ نیازی خان کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے بھی نہیں گھبرائی اور اب بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا، چاہے وہ آمرانہ دور ہو یا سلیکٹڈ آمر کا دور ہو۔ ایٹمی قوت پر دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں سیاسی جماعتوں کو ملک کو بچانا ہے۔ نیازی خان کی باتوں میں آنے والے نہیں، پاکستانی معیشت بستر مرگ پر ہے۔ صدر مرسی کو عدالت میں پنجرے میں لایا جاتا تھا وہ بھی جمہوری ملک تھا۔ نواز شریف چار بار منتخب وزیراعظم ہیں، ان کی بھی تذلیل کی جا رہی ہے، وہ عارضہ قلب اور گردے کی مرض میں مبتلا ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اس کے علاج کے بنیادی حق سے محروم نہ رکھا جائے، ایسی روایات کو جنم نہ دیں، ماضی میں ذوالفقار بھٹو کو بھی عدالتی پھانسی ہوئی جو عدالتی قتل تھا بعد میں چیف جسٹس نے معافی مانگی۔ عمران نیازی کسی کی بیماری پر سیاست نہ کرو۔ جعلی احتساب ہمیں ڈرا نہیں سکتا۔ عمران نیازی کا حشر بہت برا نظر آ رہا ہے، آنے والا وقت خوفناک نظر آرہا ہے۔ معیشت کی نیہ ڈوب رہی ہے اگر اس پر بھی سیاست کی گئی تو قوم معاف نہیں کرے گی۔ ن لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں