حمزہ شہباز لندن کے لئے روانہ ہو گئے، 13 فروری کو وطن واپسی ہو گی

لاہور(پبلک نیوز) حمزہ شہباز لاہور سے لندن چلے گئے، قطرایئرویز کی پرواز سے روانہ ہوئے، 13 فروری کو وطن واپسی ہو گی، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

 

احتساب عدالت میں درخواست کے بعد حمزہ شہباز کا نام وفاق نے ای سی ایل سے نکال دیا۔ اس سے قبل بھی حمزہ شہباز ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر لندن روانگی کی کوشش میں لاہور ائیر پورٹ سے واپس گھر بھیج دیئے گئے تھے۔آج دوبارہ ای سی ایل سے نام نکلنے پر قطر ائیر ویزکی پرواز 629 سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

 

لندن میں پہلے سے مقیم ان کی والدہ بیگم نصرت شہباز زیر علاج ہیں جبکہ بھائی سلمان شہباز بھی لندن میں ہی موجود ہیں۔ حمزہ شبہاز شریف لندن میں اہم پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سلمان شہباز کی واپسی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

 

واضع رہے کہ حمزہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے جس پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا۔ ن لیگی رہنماء وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو موکل کے 10 دنوں میں واپس پاکستان آنے کی یقین دہائی کرائی تھی۔ حمزہ شہباز شریف کی قطر ائیر ویز کی پرواز 628سے 13فروری کی صبح سات بجے واپسی کی ٹکٹ بک کروائی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں