نیب عمران خان کے بغل کا بچہ، کالا قانون ختم نہ کرنے کا افسوس ہے: حمزہ شہباز

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے بغل کا بچہ ہے۔  نیب کالا قانون ہے، اسے ختم نہ کرنے کا افسوس ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر حمزہ شہباز حکومت اور نیب کے خلاف خوب گرجے برسے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیب عمران خان کے بغل کا بچہ ہے۔ حکومت بوکھلا گئی ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہو رہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کی مرضی کا احتساب نہیں چلے گا۔ پرویز الہٰی، جہانگیر ترین، علیم خان پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں مگر انہیں کھلی چھوٹ ہے۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں ن لیگ کے معطل ارکان بھی شریک ہوئے۔ چودھری نثار آج بھی اجلاس میں حلف اٹھانے نہ آئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں