چیئرمین نیب کے معاملے پر فوری اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے: حمزہ شہباز

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نیازی نااہل ترین وزیراعظم ہے۔ میٹرو پشاور میں 7 ارب کا غبن ہے۔ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہیے۔

 

احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر فوری اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے۔ چیئرمین نیب کا معاملہ کو سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہیئے۔ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائے۔ عوام جاننا چاہتے ہیں، نیب احتساب کے نام پر سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے۔

 

ن لیگی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، نیب کاروباری افراد کو ڈرا رہا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عوام کو جاننا چاہئے کہ نیب احتساب کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔ میٹرو پشاور میں 7 ارب کا غبن ہے۔ چیئرمین نیب کے معاملات پر تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی، لوگوں کی پکڑ دھکڑ نیب کا کام نہیں ہے۔ ثبوت بعد میں آتا ہے گرفتاری پہلے ہوتی ہے۔ عمران خان نیازی پاکستان کا نااہل ترین وزیراعظم ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں