معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے: حمزہ شہباز

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج سیاسی جماعتوں کومل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، جن چیزوں پر بات چیت ہو گی اس سے نوازشریف اور شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔

 

اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومل کر بیٹھنا چاہیے ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی، آج ملکی معاملات پر بات چیت ہو گی، نیازی صاحب گالیوں سے بائیس کروڑ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا۔ عمران خان صاحب آپ کو کارکردگی بہتر کرنا ہو گی یا معافی مانگ کر گھر جانا ہو گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ ہوا ہے، آج اپوزیشن جماعتیں اکٹھیں ہو رہی ہیں، ملک کی تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔ معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جیسا شخص ملک کا وزیراعظم بنا، کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔افطار ڈنر پر آج حکومتی کارگردگی اور ملکی معاملات پر بات چیت ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں