حمزہ شہباز گرفتار ہوں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہو گا

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز گرفتار ہوں گے یا ان کی عبوری ضمانت میں توسیع ہو گی، فیصلہ آج  ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کی تین درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔

نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں نامزد کر رکھا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں