حمزہ شہباز مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 

لاہور (پبلک نیوز) حمزہ شہباز شریف کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مزید 7 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کو مزید 7 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا گیا۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب نے لیگی رہنما کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

 

حمزہ شہباز کے وکیل کا مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب 50 دن سے زائد کا ریمانڈ لے چکا ہے اب اور کتنا ریمانڈ چاہیے۔ عدالت حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔

 

جج کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے مزید جسمانی ریمانڈ کیوں لیا جا رہا ہے۔ عدالت کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ بعد میں نیب کو حمزہ شہباز کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

 

حمزہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ  گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی موقف تھا جو آج ہے۔ حمزہ شہباز سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہین کرنی جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

 

وکیل امجد پرویز کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھائی اگر اپنے کسی بھائی دوسرے بھائی کو گفٹ دیتا ہے تو قانونی طور پر یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ نیب عدالت کے سامنے فیکٹس کو ٹوسٹ کر رہا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں