نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کے بعد حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑ گئے

راولپنڈی (پبلک نیوز) جیل میں قید اہم شخصیات علیل ہونے لگیں۔ نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کے بعد حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی خبریں گم ہو گئیں۔ اب جیل میں سیاسی رہنماؤں کی بیماری کا چرچا ہونے لگا ہے۔ جیل میں دو روز گزارنے کے بعد ہی نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی۔

نوازشریف بیمار ہونے کے باعث 2بار ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انہیں جیل کی ہوا راس آ گئی ہے، تبھی تو وہ کہتے ہیں ہسپتال میں دم گھٹتا ہے، اس سے بہتر تو جیل کی کھلی فضا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی علیل ہو گئے۔ پمز اسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کا شوگر لیول زیادہ ہے۔

شیخ رشید کے سیاسی حریف اور ن لیگ کے اہم رہنما حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑ گئے۔ حنیف عباسی کو دل کی تکلیف کے ساتھ پولن الرجی کے باعث سانس میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہیں گلے میں ٹانسلز سے تکلیف ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماﺅں کی جیل میں فوری شنوائی ہو جاتی ہے جبکہ عام قیدی تو سالوں بیمار پڑے رہتے ہیں۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں