اقوام متحدہ نے خوش رہنے والے ممالک کی سالانہ فہرست رپورٹ جاری دی، پاکستان کا کون سا نمبر؟

لاہور (پبلک نیوز) ہنستے بستے پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری، پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 67ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ اقوام متحدہ ایجنسی رپورٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک سے زیادہ خوش و خرم ہے

 

اقوام متحدہ ایجنسی کی جانب سے خوش رہنے والے ممالک کی سالانہ فہرست رپورٹ جاری کی گئی۔ سال 2019 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 67ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 

فہرست کے مطابق پاکستان کے درجہ میں گزشتہ برس سے بہتری آئی ہے، گزشتہ برس پاکستان کا فہرست میں 75واں نمبر تھا، پڑوسی ملک بھارت کی بات کی جائے تو خوش رہنے والی ممالک کی فہرست میں بھارت کا 140واں نمبر دیا گیا جبکہ گزشتہ برس بھارت 133ویں پوزیشن پر تھا۔ فہرست کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کے بیشتر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ خوش و خرم ملک ہے۔

 

سال 2019 کی فہرست کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش، سری لنکا، چین، روس، افغاںستاں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت کی جنگ کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی عوام جس طر ح خوش رہے وہ خوش ممالک کی فہرست میں پاکستان کے پہلے نمبروں پر آنے کے لیے کافی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں