بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی 33ویں سالگرہ

 

پبلک نیوز: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون آج 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بنگال کی رانی دپیکا 5 جنوری 1986 کو بنگلور میں پیدا ہوئیں۔ فلم یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، رام لیلا اور باجی راؤ مستانی سے کیریئر کی بلندیوں کو چھوا۔

دپیکا پڈوکون کی گزشتہ برس نومبر میں رنویر سنگھ سے شادی ہوئی جو سال کی مشہور ترین شادیوں میں سے ایک تھی۔ دپیکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بالی وڈ کی اداکارہ بھی ہیں۔ انھوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے فلمی شائقین کے دل جیتے۔

خیال رہے کہ اپنی اس سالگرہ کے موقع پر دپیکا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن بھی لگا رکھا جس میں انھوں نے اپنے فینز کو بے کر دیا ہے۔ اب اس کاؤںٹ ڈاؤن کے پیچھے کیا راز ہے، یہ تو کاؤنٹ ڈاؤن پورا ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں