کراچی میں 26سال بعد میراتھن، ہارون گل کی جیت، وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی شرکت

کراچی (منیر ساقی) کمشنر کراچی میراتھن ہارون گل نے جیت لی۔ 10 کلومیٹر پر مشتمل میراتھون میں سیکڑوں ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ سال اس سے بھی بڑی میراتھن کرائیں گے۔

کراچی میں 26 سال بعد میراتھن ریس ہوئی۔ سیکڑوں ایتھلیٹ شریک ہوئے۔ 10 کلومیٹر پر مشتمل ریس معین خان اکیڈمی سے شروع ہو کر واپس اکیڈمی پہنچ کر ختم ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی والوں نے امن دشمنوں کو شکست دی۔ کھیلوں کی سرگرمیاں ثبوت ہیں کہ کراچی پُرامن شہر ہے۔ میراتھن میں 50 سال والی کیٹگری بھی ہونی چاہیے تاکہ وہ بھی شرکت کرسکیں۔

دس کلومیٹر پر مشتمل کمشنر کراچی میراتھون ہارون گل نے جیت لی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں