ٹریکٹر، اونٹ اور بیلوں سے ہل چلانے کا طریقہ ہوا پرانا، اب کاریں ہل چلائیں گی

 

تھر پارکر (پبلک نیوز) تھرپارکر میں تھر کے باسی نے ہل چلانے کا نیا طریقہ ایجاد کر دیا۔ کھیت میں سوزو کی جیپ سے ہل چلا کر سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں ڈیپلو کے مکینوں نے کھیتوں میں کھیتی باڑی کا انوکھا طریقہ ایجاد کر کے تھر والوں کو حیران کر دیا۔ فور وہیل سوزوکی جیپ کی پیچھے 5 ہل لگا کر فصلیں بونے کا کام شروع کر دیا ہے۔

 

انوکھا اور نیا طریقہ ایجاد کرنے پر تھر کے باسیوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹریکٹر، اونٹ اور بیلوں سے زمینوں پر ہل چلا کر فصلیں بوئی جاتی تھی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں