ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 

پبلک نیوز: جنوبی افریقن رن مشین ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ لیجنڈری بلے باز بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے تاہم ٹی 20 لیگز میں کھیلتے رہیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام فارمیٹ سےعلیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔

 

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی ہاشم آملہ نے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ آملہ نے 49.46 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے جن میں 27 سنچریاں شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں واحد ٹرپل سینچری بنانے کا اعزاز بھی ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ جبکہ ون ڈے میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 159 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں