انٹرپول کا حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد (پبلک نیوز) انٹرپول نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول حکام نے حسین نواز کے خلاف قابل اعتبار شواہد نہ ہونے پر فیصلہ کیا۔

 

آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر انٹرپول نے حسین نواز کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

 

انٹرپول حکام نے واضع کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے، اسی لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرسکتے۔

 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز پانامہ کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے حسن نواز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں