فاسٹ باؤلرحسن علی اپنے پیار کی کہانی زبان پر لے آئے

 

پبلک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی دوشیزہ سامعہ کے ساتھ شادی کرنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ 20 اگست کو دبئی میں نکاح کی تقریب ہوگی۔ تقریب میں فیملی اور دوست شریک ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اپنے پیار کی کہانی زبان پر لے ہی آئے۔ حسن علی کا خوشگوار موڈ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کی خبریں سچ نہیں بلکل سچ ہیں۔ 20 اگست کو دبئی میں نکاح کی تقریب ہوگی جس میں فیملی اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ انکی پہلی ملاقات دبئی میں ڈنرکے دوران ہوئی۔ سامعہ سے پیار کا اظہار پہلے انہوں نے ہی کیا تھا۔ شادی کی تقریب اگلے دو سے تین ماہ میں ہوگی اورشادی کے بعد وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں