بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے، کوئی حسن علی سے سیکھے

پبلک نیوز: بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے، کوئی حسن علی سے سیکھے۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوگیا۔ حسن علی آئے اور چھا گئے۔ لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

 

ساؤتھ افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کا پوسٹ مارٹم کردیا۔ فاسٹ باؤلر حسن علی اپنے بلے بازوں کو سبق سیکھانے میدان میں اترے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی جب بیٹنگ کرنے آئے تو پاکستان کا اسکور 112 رنز تھا اور 8 کھلاڑی پویلین کے مزے لوٹ رہے تھے۔ حسن علی آئے اور ساؤتھ افریقن گیند بازوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

 

حسن علی نے 45 گیندوں پر 59 رنز بٹورے۔ جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ حسن علی کی شاندار بلے بازی نے کوچ کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔ شائقین کرکٹ بھی پرفارمنس سے خوش ہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں