امریکی بحری بیڑے ایرانی کشتیوں کے قریب نہ آئیں ورنہ تباہ کر دیں گے، حسن روحانی

پبلک نیوز: امریکا اور ایران ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ ایران نے کہاکہ امریکی بحری بیڑےایرانی کشتیوں کےقریب نہ آئیں ورنہ تباہ کردیں گے۔

امریکا اور ایران کے تعلقات میں گرما گرمی آ گئی۔ امریکا نے ایرانی فوج کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تو ایران نے بھی امریکی افواج کو آڑے ہاتھوں لیا۔ امریکی نیوی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی کشتیوں کے قریب نہ آئے ورنہ نتائج خطرناک ہوں گے۔

حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی دہشت گردی کا سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں