قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نےبھی استعفیٰ دیدیا

لاہور (پبلک نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم منیجر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر حسن سردار مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے بعد مینجر قومی ہاکی ٹیم حسن سردار نے بھی فیڈریشن سے راہیں جدا کرکے استعفیٰ دے دیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں حسن سردار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم پر توجہ دینی ہو گی جبکہ ہمارے لڑکوں میں صلاحیت ہے۔ قوم میں ہاکی ابھی باقی ہے، قومی ٹیم میں فٹنس کی کمی نظر آ رہی ہے۔ 8 ماہ پہلے جب ٹیم سمبھالی تو کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری آئی۔

حسن سردار نے مزید کہا کہ ایک دو روز میں مکمل تحریری رپورٹ پی ایچ ایف کوپیش کر دوں گا۔ ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گیں۔ میری ورلڈ کپ تک تقرری تھی، ٹیم کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، غیر ملکی کوچ رولنٹ کے جانے سے ٹیم کو دھچکا لگا، ریحان بٹ اور دانش کلیم نے اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کام کیا، غیر ملکی کوچ کا ٹیم کے ساتھ ہونا نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ ہاکی پر توجہ دی جائے، ٹیلنٹ، انفراسٹکچر ملک میں موجود ہے، سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے۔ مالی طور پر اگر سپورٹ نہیں جا سکتا تو پھر ہمیں انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیلنی چاہیے۔ ان کا آخر میں کہنا تھا کہ بھارت میں جب قومی ترانہ سنا تو فخر محسوس ہوا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں